نئی دہلی،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال کو اب بھی کانگریس سے اتحاد کی امید ہے۔دہلی میں اتحاد کے بغیر ساتوں سیٹیں جیتنے کا دعوی کرنے کے بعد آپ کو کنوینر نے ہریانہ میں مل ساتھ لڑنے کی اپیل کی۔کجریوال نے ایک ٹوئٹ کرکے راہل گاندھی سے ہریانہ میں دسوں سیٹ پر بی جے پی کو شکست دینے کے لئے مل کرلڑنے پر راہل گاندھی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا۔دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال نے بی جے پی کو شکست دینے کے لئے متحد ہونے کی وکالت کی۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ملک کے لوگ امت شاہ اور مودی جی کی جوڑی کو ہرانا چاہتے ہیں،اگر ہریانہ میں جے جے پی، آپ اور کانگریس ساتھ لڑتے ہیں تو ہریانہ کی دسوں سیٹوں پر بی جے پی ہارے گی،راہل گاندھی جی اس پر غور کریں۔ایک دن پہلے ہی کجریوال نے پریس کانفرنس کر دعوی کیا ہے کہ پارٹی کے سروے میں عام آدمی پارٹی دہلی کی ساتوں سیٹ جیت رہی ہے۔آپ کے سربراہ نے کانگریس سے دہلی میں اتحاد نہیں ہونے کو لے کر یہ بھی کہا تھا کہ کانگریس نے پارٹی کو ملک سے پہلے رکھا،اگرچہ الفاظ کی یہ تلخی اگلے ہی دن نرم پڑتی نظر آرہی ہے،اب دہلی کے وزیر اعلی ہریانہ میں اتحاد کے لئے ہاتھ بڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ہی تمام پارٹیاں توڑ موڑ میں ہیں،اتحاد کی قیاس آرائی سے لے کر پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی جانے یا پارٹیوں میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے،اب ہریانہ میں کانگریس اتحاد کرتی ہے یا نہیں، یہ دیکھنااہم ہوگا۔